Umair Ali Anjum Poet & Writer.

عمیرعلی انجم ایسے نوجوانوں کاہیروہے جوپڑھناچاہتے ہیں

ملک میں تبدیلی قلم کے زریعے ہی آئے گی پو ری دنیامیں کتاب کی اہمیت اب بھی قائم ہے ہمارے ہاں کتاب سے زیادہ دیگرمشغلوں پرتوجہ دی گئی،خالدمقبول صدیقی کی عمیرعلی انجم سے ملاقات کے موقع پرگفتگو

وفاقی وزیرآئی ٹی اورایم کیوایم کے سینئررہنما ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ ملک میں تبدیلی قلم کے زریعے ہی آئے گی پوری دنیامیں کتاب کی اہمیت اب بھی قائم ہے ہمارے ہاں کتاب سے زیادہ دیگرمشغلوں پرتوجہ دی گئی جس کے سبب ہمارے نوجوان علم سے دورہوئے ہیں عمیرعلی انجم ایسے نوجوانوں کاہیروہے جوپڑھناچاہتے ہیں اوراپناکتاب اورقلم سے رشتہ جوڑناچاہتے ہیں ان خیالات کااظہارانھوں نے نوجوان شاعروصحافی عمیرعلی انجم سے ملاقات کے موقع پرکیاان کاکہناتھاکہ کراچی پڑھے لکھے لوگوں کاشہر ہے لیکن وسائل کی کمی کے سبب ہمارے بچے معیاری تعلیم سے دوررہے ہیں میری کوشش ہے کہ آئی ٹی میں ایسے نوجوانوں کومواقع فراہم کروں جوکچھ نیاکرناچاہتے ہیں،خالدمقبول صدیقی نے مزیدکہاکہ عمیرعلی انجم قابل تعریف ہیں کہ انھوں نے بہت کم عمری میں ہی وہ راستہ تلاش کیاجوعلم کاراستہ ہے اورپوری دنیامیں انھوں نے پاکستان کانام روشن کیامیں ان کومبارکبادپیش کرتاہوں۔