Zong 4G’s Multan Dhammal offer brings enhanced experience for residents

پریس ریلیز
زونگ فور جی نے ملتان دھمال آفر متعارف کروا دی
اسلام آباد:پاکستان میں محدود اور کم سہولیات کے حامل علاقوں میں جدید ترین موبائل اور ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے معروف ٹیلیکام ادارے زونگ فور جی نے ملتان اوراسکے نواح میں اپنے صارفین کے لیے ملتان دھمال آفرمتعارف کروا دی۔

یہ خصوصی ملتان دھمال آفر زونگ کی جانب سے ملک کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں اپنے صارفین کو معیاری ڈیجیٹل سروسز تک رسائی فراہم کرنے کی عملی مثال ہے۔ زونگ فور جی روز اول سے اپنے صارفین کی سہولت کو ہمیشہ اولین ترجیح دینے کے باعث پاکستان میں معتبر ترین ٹیلیکام ادارے کی پہچان حاصل کر چکاہے۔

ملتان اور اسکے مضافاتی علاقوں کے رہائشی صارفین ملتان دھمال آفر کے ذریعے ہفتہ بھر ک لیے 5GB انٹرنیٹ، 1000 آن نیٹ منٹس، 30 آف نیٹ منٹس، اور 1000 ایس ایم ایس صرف 80 روپے میں حاصل کر سکیں گے۔ ملتان اور اس کے مضافاتی علاقوں میں زونگ کے سبسکرائبرز #9900* ڈائل کرکے یا اپنے قریب زونگ فرنچائز پر جا کر اس آفر سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ زونگ ایپ کے زریعے بھی اس آفر کو سبسکرائب کر سکتے ہیں۔ دوسرے نیٹ ورکس کے صارفین 3334455-0314 پر کال کرکے یا اپنے قریبی کسی کال سینٹر یا زونگ کی فرنچائز پر جا کر اپنا نمبر زونگ میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔

ملتان دھمال آفر کے اجرا کے حوالے سے زونگ کے ترجمان کاکہنا تھا کہ اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور مطلوبہ معیار کے مطابق سروسز فراہم کرنے میں زونگ ہمیشہ سے ایک مارکیٹ لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔ صارفین کی محبت اور ان کے اعتماد کے باعث زونگ فور جی پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے میدان میں اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ زونگ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ زونگ پورے ملک میں ڈیجیتل سروسز کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے پاکستانیوں اور باالخصوص اپنے صارفین کے لیے ڈیجیٹل لائف سٹائل کے حصول میں بھرپور تعاون پیش کر رہا ہے۔

زونگ نے ملتان دھمال آفر کے علاوہ اٹک، کامرہ، بہاولپور، نوشہرہ، بنوں اور دیگر کئی شہروں کے لیے بھی منفرد آفرز پیش کر چکا ہے۔۔ ان کےعلاوہ زونگ نے کئی ناقابل یقین بین الاقوامی رومنگ پیکجز متعارف کرائے ہیں جن کے باعث ہزاروں پاکستانی بیرون ملک سفر کرتے وقت اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

زونگ فور جی ملک بھر کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس ضمن میں جدت سے بھرپور ٹیکنالوجی سے مزین جدید ترین اور مربوط رابطوں کی فراہمی کے لیے سرگرعمل ہے