City News

راولپنڈی

معزز دہشتگردی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹریفک وارڈن شاہد سرور کوفائرنگ کر کے شہید کرنے کے مقدمہ میں ملزم راجہ رائید کو 03بار سزائے موت جبکہ ملزم عمران اقبال کو عمر قید کی سزا کا حکم، پولیس

ٹریفک وارڈن شاہد سرور نے ماہ رمضان المبارک سال2018 میں دوران ڈیوٹی کمیٹی چوک میں غلط سمت سے آنے والی گاڑی کو روکا جس پرگاڑی میں سوار ملزمان مشتعل ہوگئےاور ملزم راجہ رائید نے اسلحہ آتشیں سے ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کر دی، پولیس

فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک وارڈن شاہد سرور شہید ہو گئے تھے جبکہ راہگیر نثار احمد جانبحق ہو گئے تھے، پولیس

واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں دہشتگردی ایکٹ، قتل اور کارسرکا ر میں مزاحمت کی دفعات کے تحت تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا،

راولپنڈی پولیس دہشتگردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف برسر پیکار ہے،قانون کی بالا دستی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،سی پی او

قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،سی پی او

ترجمان راولپنڈی پولیس