موسم اور خراب ٹریک: ریلوے نے 10 ٹرینیں معطل کردیں

ملک بھر میں بارش اور موسم کی خرابی کی وجہ سے 10 ٹرینیں معطل کردی گئیں

محکمہ ریلوے کے مطابق قراقرم ایکسپریس اپ اینڈ ڈاؤن، کراچی ایکسپریس اپ اینڈ ڈاؤن، تیز گام اپ اینڈ ڈاؤن، بولان میل اپ اینڈ ڈاؤن اور پاکستان ایکسپریس اپ اینڈ ڈاؤن کو آج کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سے چمن اور اندرون ملک ٹرینوں کی آمدورفت تاحال معطل ہے، ٹرینوں کی آمدورفت مختلف مقامات پر ٹریک متاثر ہونےسے معطل ہوئی ہے۔

موسم کی خرابی اور ٹریک متاثر ہونے سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی روانہ نہیں ہوسکی