ملالہ یوسف زئی کا بھی امریکی سیاہ فام کی ہلاکت پر انصاف کا مطالبہ

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی امریکی سیاہ فام کی ہلاکت  پر آواز بلند کردی۔

ملالہ یوسف زئی بطور سماجی کارکن معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں پر اکثر اپنی آواز بلند کرتی ہیں اور اس بار بھی انہوں نے امریکی سیاہ فام جارج فلوئیڈ سمیت ان جیسے دیگر افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ ’ میں سیاہ فام کمیونیٹی کے ساتھ  احمود آربیری،  بیرونا ٹیلر، جارج فلوئیڈ اور ان سے قبل متعدد دیگر افراد کے لیے انصاف کی لڑائی میں ساتھ کھڑی ہوں‘۔

Malala

@Malala

I stand with the Black community’s fight for justice for Ahmaud Arbery, Breonna Taylor, George Floyd and many, many others before them. We cannot accept injustice at any cost.

5,290 people are talking about this

ملالہ نے لکھا کہ ہم ناانصافی کسی قیمت پر بھی برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

آخر میں انہوں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والا ہیش ٹیگ   #BLACKLIVESMATTERS یعنی سیاہ فام کی زندگیاں بھی معنی رکھتی ہیں استعمال کیا۔

واضح رہے کہ ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولس میں گزشتہ دنوں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد مختلف ریاستوں میں گزشتہ ہفتے سے ہنگامے اور فسادات جاری ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ امریکا میں سیاہ فام افراد کی زندگیوں کو بھی دیگر سفید فام شہریوں کی طرح محفوظ بنایا جائے اور انہیں برابر کے حقوق دیے جائیں۔