امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید سمندری طوفان مائیکل کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
امریکہ کے سمندری طوفان سے متعلق قومی مرکز نے آج خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان کے دوران دوسو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی اور فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد تباہ کن سمندری لہریں بلند ہوں گی۔