ہواوے، د بئی میں 28 اور29 مارچ کو پہلا بڑا آف لائن ایونٹ ” ہواوے کلاؤڈ سمٹ مشرق وسطی و افریقا” منعقد کرے گا

اسلام آباد،24 مارچ2020: انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی(ICT) انفرا اسٹرکچر اور اسمارٹ ڈیوائسز کا ممتاز عالمی فراہم کنندہ ہواوے، د بئی میں 28 اور29 مارچ کو پہلا بڑا آف لائن ایونٹ ” ہواوے کلاؤڈ سمٹ مشرق وسطی و افریقا” منعقد کرے گا۔اس موقع پر ایک سو سے زیادہ انڈسٹری لیڈرز مل بیٹھیں گے اور بہترین طور طریقوں کے علاوہ اس بارے میں غور کریں گے کہ حکومت،سرکاری شعبے، فنانس،کیرئرز،میڈیا، ای -کامرس گیمنگ اور دوسری صنعتیں مختلف فنکشنز میں کس طرح بہتر طور پر کلاؤڈ اورAI ٹیکنالوجیز پر دسترس حاصل کر سکتی ہیں۔

سمٹ کے مختلف سیشنز کے دوران ہواوے کے ایگزیکٹیوز اور ماہرین علاقے کی ڈیجیٹل تبدیلی میں کلاؤڈ کے ناگزیر کردار کو اجاگر کریں گے۔کسٹمرز اور شراکت دار بھی کلاؤڈ ٹرانسفارمیشن میں اپنی کامیابیوں کے بارے میں بتائیں گے۔اس دوران ہواوے کی طرف سے اس بات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی کہ پائیدار ترقی کے اپنے اہداف حاصل کرنے،نئے ایپس اور بزنس پراسیسز کی ترقی کی رفتار تیز کرنے اور اداروں کو تیز رفتاری سے جدت طرازی کے قابل بنانے کے لیے اپنے آئی ٹی انفرااسٹرکچر سے کاربن footprint کو کم سے کم کرتے ہوئے ہواوے کلاؤڈ کس طرح سے علاقے میں اداروں کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو تیز کر سکتا ہے۔

کمپنی یہ بھی بتائے گی کہ جدت طرازی اور ڈیجیٹلائزیشن میں اضافہ کے لیے بزنس لیڈروں کو کیوں کلاؤڈNative 2.0 آرکیٹیکچرز اختیار کرنے چاہیئں۔ہواوے کلاؤڈ مڈل ایسٹ کے پریزیڈنٹ،فرینک دائی نے کہا کہ ” ہواوے کلاؤڈ سمٹMEA 2022 اُن ڈیجیٹائزیشن رجحانات کے پس منظر میں ہو رہی ہے جو عالمی وَبا کے دوران شروع ہوئے تھے اور اب کاروبار کے علاقائی منظر نامے کی تشکیل کر رہے ہیں “۔