حکومت سرسبزپاکستان کی فراہمی کیلئے پُرعزم

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرملک امین اسلم نے کہاہے کہ ماحول حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وہ آئندہ نسلوں کو صاف اور سرسبزپاکستان کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے۔

وہ اسلام آباد میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر Patchamuthu Illangovan کی قیادت میں ادارے کے ایک وفد سے باتیں کررہے تھے۔مشیرنے کہاکہ صاف اورسرسبزپاکستان منصوبے کے تحت پانچ بڑے شعبوں پرتوجہ دی جارہی ہے جن میں شجرکاری، ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانا،مائع فضلے کاانتظام اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی شامل ہیں۔وفد نے ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانے، زراعت اور پانی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ عالمی بنک کے تعاون پرآمادگی کااظہارکیا۔